دہلی

دروازے پر راشن کی ڈلیوری اسکیم منظور

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-July-2018

نئی دہلی : حکومت دہلی نے دروازے پر راشن کی ڈلیوری اسکیم کو آج جمعہ کو منظور ی دے دی

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دروازے پر راشن کی ڈلیوری اسکیم کو منظوری دے دی گئی ہے اور اس اسکیم کو تیزی سے نافذ کرنے کے لئے محکمہ خوراک کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے شمال مشرقی دہلی میں جمنا پر زیر تعمیر سگنیچر برج کی آخری قسط کو بھی منظوری دے دی۔ آخری قسط کی منظوری دینے کے بعد اب ا س پل کی تعمیر شرو ع ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور اسے اکتوبر تک تیار کرلیا جانا ہے۔

سپریم کورٹ نے اختیارات کے سلسلے میں لفٹننٹ گورنر اور حکومت کے درمیان تنازعہ پر فیصلہ دینے کے بعد دہلی حکومت نے یہ فیصلے کئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلی ، نائب وزیر اعلی اور دو دیگر وزرا نے راشن کی دروازے پر ڈلیوری اسکیم کی منظوری دینے کے لئے راج نواس دفتر میں نو دنوں تک دھرنا دیا تھا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar