سیاست سیاست

رابعہ گرلز اسکول پبلک اسکول کے بچوں سے ملے کیجریوال ، کہا قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2018

دہلی وزیر اعلی اروند کیجریوال اور منیش سسودیا  آج چاندنی چوک میں واقع رابعہ اسکول پہنچے ۔الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ نے فیس کی ادائیگی نہ کرنے والے بچوں کو بیسمنٹ میں بند کردیا تھا ۔ یہ معاملہ منگل کا ہے۔ میڈیا میں خبر یں آئی تھیں کہ چار اور پانچ برس کی تقریباََ 59بچیوں کو اسکول نے فیس جمع نہیں کرنے پر تقریباََ پانچ گھنٹے تک گرمی میں اسکول کے بیسمنٹ میں بند کردیا تھا۔

کیجریوال نے کہا کہ ‘میں نے ان سبھی بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی ہے ۔مستقبل میں ایسا کوئی حادثہ نہ ہو اس کیلئے ہم نے پرنسپل کو سخت ہدایات دی ہیں۔ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور دہلی حکومت بھی اس حادثے کی جانچ کروائے گی۔قصور واروں کو بخشا نہیں جائے  گا”۔

بتادیں کہ اسکول انتظامیہ کے ذریعہ اس حرکت کے سامنے آنے کے بعد سرپرستوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ناراض لوگوں نے اسکول کے باہر احتجاج کیا اور اسکول  میں توڑ پھوڑ بھی کئے جانے کی اطلاع ہے۔  دوسری جانب دہلی حکومت نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے اسکول کو نوٹس جاری کیاہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس پورے معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے۔ کیجریوال نے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اور سکریٹری کو معاملے کی رپورٹ کے ساتھ طلب کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper