ریاست

رضاکارانہ طور پر آنکھ عطیہ کرنے کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کی جائے: نائب صدر جمہوریہ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-July-2018

چنئی : نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے عوام سے رضاکارانہ طور پر آنکھ عطیہ کرانے کے لئے اپیل کی اور ذرائع ابلاغ اور غیر سرکاری اداروں سے عوام کی حوصلہ افزائی کے لیے درخواست کی ہے۔ انھوں نے یہ بات آج چنئی میں انٹرواوکولر امپلانٹ اینڈ ریفریکٹیو سرجری کنونشن 2018 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تمل ناڈو کے وزیر برائے صحت ڈاکٹر سی وجے بھاسکر، تمل ناڈو کے وزیر برائے ماہی پروری جے کمار اور دیگر شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے پرائیویٹ سیکٹروں اور غیر سرکاری اداروں سے تعاون پیش کرنے کی اپیل کی تاکہ عوام تک حفظان آنکھ کی جامع خدمات پہنچائی جاسکے۔ حفظان آنکھ سیکٹر کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر حکومت ہند اسے اکیلے حل نہیں کرسکتی لہٰذا ہمیں پنچایتی راج اداروں اور شہری مقامی اداروں کو اس کام میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

آنکھ کو روح کی کھڑکی قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ان لوگوں کے لیے حفظان آنکھ کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا جو بینائی کے مسائل سے دو چار ہیں۔ انھوں نے ایک کثیر جہتی لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آنکھ سے متعلق سہولیات کو مستحکم کیا جاسکے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حفظان آنکھ سہولیات سے متعلق ہندوستان نے قابل قدر پیشرفت کی ہے اور آنکھ سے متعلق امراض کے علاج کے لیے جدید ترین سہولیات تیار کی ہیں۔ بیشک آج ہمارے مریض معیاری آنکھ کی سہولیات تک رسائی حاصل کر رہے ہیں لیکن اس مرض کے بوجھ کے سائز کو دیکھتے ہوئے دستیاب سہولیات ناکافی ہیں۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar