دہلی

سنندا پشکر قتل معاملہ : ششی تھرور کو ملی پیشگی ضمانت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-July-2018

نئی دہلی : دارالحکومت کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کو اپنی اہلیہ سنندا پشکر کے قتل کے معاملہ میں جمعرات کو پیشگی ضمانت دے دی۔

خصوصی عدالت کے جج اروند کمار نے بدھ کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ مسٹر تھرور کو ایک لاکھ روپے کی ضمانت اور عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہ جانے کی شرط پر ضمانت دی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے سماعت کے دوران مسٹر تھرور کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ پولیس کی دلیل تھی کہ مسٹر تھرور بااثر شخص ہیں اور وہ گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے ان کے بیرون ملک جانے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔ مسٹر تھرور پر سنندا پشکر قتل معاملہ میں دفعہ 306 اور 498 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper