فن فنکار

سیکریڈ گیمس : اس اداکارہ نے بتایا ، انوراگ کشیپ نے کیسے کروایا نیوڈ سین

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2018

کبری سایت کے کردار ” ککو ‘ کو سیکریڈ گیمس میں جتنی لائم لائٹ ملی ہے ،اوریجنل کتاب میں یہ کردار اتنا اہم نہیں تھا ۔اس فلم میں کبریٰ ایک ایسے ٹرانسجینڈر کا کردار نبھا رہی ہیں جو پیدائشی لڑکا تھا لیکن ایک لڑکی کی طرح اپنی زندگی گزار رہا ہے۔

سیکریڈ گیمس کے ایک سین مین کبریٰ کو برہنہ دکھایا جانا تھا ۔یہی وہ سین ہے جس میں نواز کو پتہ چلتا ہے کہ ککو ایک لڑکی نہیں ہے ۔اس سین کیلئے کبریٰ کو برہنہ ہونا ہوتا ہے اور اس سے پہلے انہوں نے کیمرا کیلئے ایسا نہیں کیا تھا ۔

ٹائمس ناؤ کو دئے انٹرویو کے دوران کبریٰ نے بتایا ، ” اس سین کیلئے انوراگ کشیپ نے مجھے تیار کیا ۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ کسی ایسے انسان کو یاد کرو جسے آپ پیار کرتے ہو لیکن اب پا نہین سکتے ۔کچھ ہی دیر میں میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔انوراگ کشیپ نے کہا کہ اب یہاں کوئی بات نہیں کرے گا’۔

کبریٰ بتاتی ہیں کہ ” اس کے بعد انوراگ نے وہ سین 7 مرتبہ شوٹ کیا اور ساتوں بار میں روتی رہی ۔وہ بار۔بار کہتے کہ دیکھو غصہ مت کرنا لیکن ہم اسے بس ایک بار اور کریں گے۔آخری شاٹ پر میں فرش پر گری ہوئی تھی اور کٹ بولے جانے کے بعد بھی رو رہی تھی ۔سیٹ پر تالیاں بجیں اور میں خاموش اپنے روم میں چلی گئی۔مجھے اس وقت نہیں پتہ تھا کہ وہ سین کیسے ہوا ہے لیکن جب اسکرین پر میں نے اسے دیکھا تو مجھے اس کی خوبیصورتی سمجھ آئی “۔

ایک ٹرانسجینڈر کو نیوڈ دکھانے والے اس سین پر کسی بھی تنازع سامنے نہیں آیا ہے ۔سیکریڈ گیمس میں برہنہ پن کے کئی ایسے سین ہیں لیکن ابھی تک اس ویب سیریز کے ساتھ صرف راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی کے بارے میں نازیبا لفظ کہے جانے کا تناززعہ ہی سامنے آیا ہے۔

سکریڈ گیمس کو نیٹ فلکس پر رلیز کر دیا گیا ہے اور اس انوراگ کشیپ اور وکرم آدتیہ موٹوانے کے ذریعے ڈائریکٹ کی گئی اس ویب سیریز میں سیف علی خان ،نوازالدین صدیقی ،پنکج  ترپاٹھی اور رادھیکا آپٹے جیسے فنکارو ں نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar