اتر پردیش

مودی کے پارلیمانی حلقہ میں شاہ نے انتخابی صورت حال کا جائزہ لیا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-July-2018

وارانسی : وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر گھنٹوں انتخابی صورت حال پر غور و خوض کیا ۔

مسٹر شاہ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے، نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما، قومی جنرل سکریٹری بھوپندر یادو، ارون سنگھ سمیت پارٹی کے دو درجن عہدیداروں کے ساتھ بدھ کودیر رات تک میٹنگ کی۔ گھنٹوں چلی میٹنگ میں 2014 کے لوک سبھا انتخاب کی کامیابی دہرانے کا ہدف رکھتے ہوئے سیاسی، سماجی اور ذات پات پرمبنی صورت حال کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بی جے پی کے صدر نے پارٹی رہنماؤں سے پوروانچل کے 30 لوک سبھا حلقوں میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے کاموں کی مختصر طور پر جائزہ لیا اور ممکنہ ’مهاگٹھبندھن‘ کے چیلنجوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تدبر و تفکر کیا۔

شاہ نے پارٹی آفس کے ممبران کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی کامیابیوں کی فوری طور پر جنگی سطح پر تشہیر کرنے کو کہا ۔ انہوں نے مرکزی اور ریاست کی سابقہ حکومتوں اور موجودہ حکومت کے دوران عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کام کا معروضی مطالعہ کرکے اسے دلچسپ انداز میں عوام کے درمیان جانے پر زور دیا ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar