ریاست

نامعلوم بدمعاش اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

جے پور : راجستھان کے شری گنگا نگر ضلع کے سعداللہ شہر میں نامعلوم بدمعاشوں نےگارڈ کو یرغمال بناکر اے ٹی ایم سے 17 لاکھ روپے لوٹے اور فرارہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اور اعلی پولیس افسران مے ڈانگ اسکوائڈ موقع پر پہنچے اور گارڈ سے واردات کی معلومات کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق بدمعاش آج علی الصبح تقریبا تین بجے سردارشهر کے مورجنڈکھاري گاؤں میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم پر پهنچے اور وہاں تعینات گارڈز کو یرغمال بنا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت گارڈ نیند کی حالت میں تھا جس کی وجہ وہ شروع میں کچھ سمجھ ہی نہیں پایا۔

کہا جارہا ہے کہ نامعلوم چاروں بدمعاش ایک گاڑی سے اے ٹی ایم پر پهنچے اور ان میں سے دو بدمعاش اے ٹی ایم کے اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے گارڈ کو یرغمال بنایا اور اپنے ساتھ لائے گیس کٹر سے اے ٹی ایم مشین کی کیش باکس کو کاٹ کر اس میں رکھے 17 لاکھ روپے نکال کر فرار ہو گئے۔

بدمعاشوں کے جانے کے بعد گارڈ نے کسی طرح اپنے آپ کو آزاد کرایا اور پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق اے ٹی ایم کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بدمعاشوں کے اندر داخل ہوتے وقت کے فوٹیج تو ملے ہیں لیکن اندر آنے کے بعد ان کے ذریعے کی گئی کسی حرکت کے کوئی فوٹیج اس میں نہیں ہیں۔  پولیس نے ضلع کی ناکہ بندی کرادی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیادپر بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper