اتر پردیش

نریندرمودی عالمی رہنما،کتاب میں سرکردہ شخصیات نے کی مودی کی حمایت

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-July-2018

لکھنؤ : لوک سبھا انتخابات کا وقت قریب آتے ہی لوگوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ انتخابات کے بعد وزیراعظم نریندرمودی کو کیا دوبارہ وزیرا عظم بننے کا موقع ملنا چاہئے یاپارٹی کسی نئے چہرے کو سامنے لائیگی۔

کئی سینئر لیڈروں ،صنعت کاروں ،اداکاروں ،میڈیاکے لوگوں نے مسٹر مودی کے جر ات مندانہ فیصلوں اور دیگر معاملات میں انکی حمایت کی ہے ۔انھوں نے مسٹر مودی کی دوسری میعادکار کے بارے میں واضح طورپر کچھ نہیں کہا ،لیکن بالواسطہ طورپر انھوں نے 2019میں وزیراعظم کے عہدے کے لئے انکی حمایت کی ہے ۔

میڈیا سے تعلق رکھنے والے دومصنفین رادھے کرشن اور ہری گووندنے وزیراعظم کی زندگی پر ’’نریندرمودی ۔عالمی رہنما‘‘کے عنوان سے کتاب لکھی ہے ۔کتاب میں مسٹر مودی کےبارے میں سرکردہ شخصیات کے تبصرے میں پیش کئے گئے ہیں ۔

امرفاؤنڈیشن اور ایکوکریزی فاؤنڈیشن نے اس کتاب کو شائع کیاہے ۔اس کتاب کا اجراگزشتہ ماہ وزیراعظم کے بڑے بھائی سوم بھائی مودی نے کیاتھا۔وہ اپنے آبائی ضلع میں ایک اولڈ ایج ہوم چلاتے ہیں ۔کتاب میں مسٹر مودی کی سیاسی زندگی اور سرکردہ لوگوں کے خیالات پیش کئے گئے ہیں ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar