فن فنکار

پیروں کی ویکسنگ نہ کرانے پر اسکول میں ٹرول ہوتی تھیں اداکارہ سنی لیونی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2018

سنی لیون بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ایکٹنگ کر چکی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کئی فلموں میں آئیٹم نمبر بھی کئے ہیں ۔ حال ہی میں ان کی زندگی پر بنی بایو پک ‘ کرن جیت کور۔دا انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی ‘ کا ٹریلر رلیز ہو ا ہے ۔ جس میں سنی کے بارے میں ہمیں بہت باتیں جاننے کو ملی ہیں۔ جیسے سنی کا بچپن کا نام گگو تھا اور ان کے گھر کی اقتصادی حالت کمزور تھی۔

ٹریلر کے ایک سین میں دکھایا گیا کہ سنی کو کس طرح اسکول میں اپنے لک کو لیکر ٹرول کیا جاتا تھا۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ اسکول میں سنی لیونی کو پاؤں کی ویکس نہ کرانے پر ٹرول کیا جاتا تھا ۔

ان کے والد کی نوکری چلی جاتی ہے اور وہ اپنے بیٹے سے کہتے ہیں کہ وہ اپنا روم نہ چھوڑے بلکہ انہیں ہر مہینے 300 ڈالر دے تاکہ وہ گھر پر سبھی کو کھانا کھلا سکیں۔ ان کے والد کو انہیں خود کے پیروں پر کھڑا ہونے کی بات کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

سنی لیونی کی اپنی بایوپک 16 جولائی 2018 کو رلیز ہونی ہے ۔ سنی کی بایوپک زی 5 پر رلیز ہوگی ۔حالانکہ سنی رلیز سے پہلے گھبرائی ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ویب سیریز میں سب کچھ ایمانداری سے دکھایا ہے ۔ نہ جانے لوگ اسے دیکھ کر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کریں گے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar