ریاست

ڈیجیٹل لین دین پر فی الحال رعایت نافذ نہیں کرنے کی سفارش : سشیل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2018

نئی دہلی : بہار کے نائب وزیراعلی اور اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کابینی گروپ کے صدر سشیل کمار مودی نے آج بتایا کہ جی ایس ٹی کے تحت ڈیجیٹل لین دیپر ٹیکس میں دی جانے والی دو فیصد رعایت کو فی الحال نافذ نہیں کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مسٹر مودی نے یہاں بتایا کہ ان کی صدارت میں دو وزرا گروپوں کی ہوئی میٹنگ میں جی ایس ٹی کے تحت ڈیجیٹل لین دین پر ٹیکس میں دی جانے والی دو فیصد کی رعایت اور ایک ٹرانزیکشن پر زیادہ سے زیادہ 100روپے کی چھوٹ کو فی الحال نافذ نہیں کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

صدر نے بتایا کہ میٹنگ میں جی ایس ٹی کے تحت ریورس چارج پر فیصلہ کا حق جی ایس ٹی کونسل کو سونپنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پر 21جولائی کو نئی دہلی میں ہونے والی کونسل کی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper