دہلی

کیجریوال نے عدالت کے فیصلے کو نافذ کرنے کے لئے بیجل سے مانگی حمایت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-July-2018

نئی دہلی : دہلی میں انتظامی اختیارات کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ایک دن بعد وزیراعلی اروندکیجریوال نے اس فیصلے کو پوری طرح سے نافذ کرنے کے لئے جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر سے حمایت اور تعاون مانگاہے ۔

مسٹر کیجریوال نے مسٹر بیجل کو آج لکھے ایک خط میں کہا،’’یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے کیونکہ یہ اختیارات کو واضح کرتاہے ۔اب ،سبھی فریقوں کو اس حکم کو لفظ بلفظ نافذ کرنے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

وزیراعلی نے اس فیصلے کو پوری طرح نافذ کرنے اور دہلی کی ترقی کے لئے کام کرنے کی غرض سے مسٹربیجل سے تعاون اور حمایت مانگی ہے ۔

مسٹر کیجری وال نے خط میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دہلی کے معاملہ میں مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے پاس صرف تین معاملات میں اختیارات ہیں ۔باقی سبھی اختیارات دہلی کی وزارتی کونسل کے پاس ہیں ۔انھوں نے کہاکہ خدمات سے متعلق سبھی اختیار بھی وزارتی کونسل کے پاس ہیں ۔

سپریم کورٹ نے کل اپنے فیصلہ میں کہاتھا کہ دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر یکطرفہ فیصلے نہیں کرسکتے اور دہلی حکومت کے پالیسی سے متعلق فیصلوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ۔

About the author

Taasir Newspaper