آج ہی کے دن ماں بنی تھیں اداکارہ سنی لیون ، ایسے منایا جشن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-July-2018

اداکارہ سنی لیونی نے پیر کو اپنی بیٹی نشا کے ساتھ اس کے گھر آنے کا ایک سال پورے ہونے کا جشن منایا ۔سنی نے نشا کو لاتور کے ایک گاؤں سے2017 میں گود لیا تھا ۔سنی نے شوہر ڈینیل ویبر کے ساتھ اپنی اور نشا کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ۔ “ایک سال پہلے ہماری زندگی بدل گئی  جب ہم آپ کو اپنے گھر لائے تھے ۔آج آپ کو گود لئے ایک سال ہو چکا ہے اور مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے کہ ایک سال گزر گیا، آپ میرے دل اور روح کا حصہ ہو اور دنیا کی سب سے خوبصورت بچی ہو۔میں آپ کو بہت پیار کرتی ہوں نشا کور ویبر”۔

سنی اگلی فلم ‘ ویرما دیوی ‘ میں نظر آنے والی ہیں جو ایک تاریخی پس منظر پر مبنی ہے ۔