اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے سے نو دوکانیں زیرآب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-July-2018

دہرہ دون : اتراکھنڈ میں چمولی ضلع کے تھرالي بلاک کے رتگاؤں میں پیر کی صبح بادل پھٹنے سے نو دکانیں اور چھ گاڑیا ں بہہ گئی ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ آشیش جوشی نے تھرالي اور گھاٹ ایس ڈی ایم کو راحت ٹیم کے ساتھ جائے واقعہ کا معائنہ کرنے اور صورت حال کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو این ڈی آر ایف کو بھی بھیجا جائے گا۔

انہوں نے تمام ضلع سطحی ٹیم کے حکام کے ہمراہ صبح چار بجے ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تھرالي آئی آر ایس ٹیم کو فوری طورراحت و بچاؤ کام کے لئے روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گھاٹ تحصیل کے سیراب گڑھ کے موکھ ملا گاؤں میں سات مکان بہہ گئے اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن کچھ جانوروں کے بھی بہہ جانے کی رپورٹیں ہیں ۔ اسی طرح گھاٹ تحصیل کے دھرما کنڈی گاؤں میں پانچ مکان اور پانچ گئوشالہ کے بھی بہہ جانے کی اطلاع ملی ہے۔