امریکہ تجارتی فیس پر یوروپی حکام سے بات چیت کرے گا : ٹرمپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-July-2018

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ تجارتی فیس پر تفصیلی بات چیت کرنے کیلئے امریکی حکام جلد ہی متعلقہ یوروپی حکام سے ملاقات کریں گے۔

مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ تجارتی ی فیس کے معاملہ پریوروپی یونین کام کرنا چاہتی ہے۔ امریکی صدر نے وہائٹ ہاوس میں نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے سے ملاقات کے دوران کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم یوروپی یونین سے جلد ہی ملاقات کرنے جارہے ہیں۔