امریکہ شمالی کوریاکو ریفائنڈ پٹرولیم کی برآمدات روکنا چاہتا ہے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2018

اقوام متحدہ : روس اور چین نے شمالی کوریا کو ریفائنڈپٹرولیم کی برآمدات روکنے کے امریکی تجویز کو جمعرات کو موخر کر دیا۔سفارت کاروں نے نے اس بارے میں اطلاع دی۔

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کمیٹی کے سامنے یہ تجویز پیش کی تھی جس میں شمالی کوریا کو بہتر پٹرولیم کی برآمد روکنے کے احکامات جاری کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ امریکہ نے پیونگ یانگ پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی مشن نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو بتایا کہ وہ اس درخواست کی جانچ کرکے اس پر غور کر رہا ہے اور پٹرولیم کے غیر قانونی برآمد ات کے ہر معاملے سے متعلق اضافی معلومات بھی جمع کر رہا ہے۔ چین نے روسی مشن کی حمایت کی ہے۔