امریکی ممبران پارلیمنٹ نے کی ٹرمپ تنقید

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-July-2018

واشنگٹن : امریکی کانگریس میں ریپبلکن پارٹی کے کئی ارکان پارلیمنٹ سمیت کئی دیگر ممبران پارلیمنٹ نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سربراہی اجلاس کے دوران امریکی موقف کومضبوطی سے نہ رکھنے پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تنقید کی ہے۔

امریکی ممبران پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر ٹرمپ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کا ایشو ٹھیک سے نہیں اٹھایا اور وہ امریکہ کا موقف رکھنے میں ناکام رہے۔مسٹر ٹرمپ منگل کو اس سلسلے میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سربراہی مذاکرات کے دوران مسٹر ٹرمپ نے امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے برعکس جاکر کہا کہ روس کے پاس امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

مسٹر پوٹن نے بھی کہا کہ روس نے کبھی امریکہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ دونوں رہنماؤں نے پیر کو ہیلسنکی میں بند دروازوں کے پیچھے تقریباً دو گھنٹے تک بات چیت کی۔

سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مسٹر ٹرمپ امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو لے کر پوچھے جانے پر کہ انہیں اپنی خفیہ ایجنسیوں پر اعتماد ہے یا روس کے صدر پر۔ اس کے جواب میں امریکی صدر نے کہا’’صدر پوٹن کہتے ہیں کہ روس نے ایسا نہیں کیا۔مجھے ان کے مداخلت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی‘‘۔