ایم جے کے کالج کے بی سی اے طلبا کی الوداعی تقریب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2018

بتیا:مغربی چمپارن ضلع صدر دفتر بتیا کے اےم جے کے کالج میں بی سی اے کے طلبا کو الوداعی تقریب بی سی اے کوارڈنےٹر ڈاکٹر پی کے چکرورتی اور ڈاکٹر آر کے چودھری کی قیادت میں اختتام پذیرہوا۔ کوارڈنےٹر نے بی سی اے میں 100 فیصد ریزلٹ آنے پر طلبا طالبات کو نواز کر ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔ ساتھ ہی کہا کہ آپ سب کو رخصت کرتے ہوئے جہاں ایک طرف دکھ ہو رہا ہے وہیں فخر بھی ہو رہا کہ آپ کامیاب ہوکر ملک کی شان بڑھائیں گے۔ آپ سب ملک کا مستقبل ہیں۔ آپ سب سے ملک کے متعلق بہت سی وابستہ ہیں۔جن کو آپ کو پورا کرنے کے لئے جی جان سے سخت محنت کرنا ہوگا۔ہماری دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔وہیںنوازے گئے طلبا میں ویپل کمار، روشن کمار، شلپی کماری، رشمی کماری وغیرہ شامل تھے۔