تمل ناڈو میں ٹرین سے گر کر 6 افراد کی موت ،7زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-July-2018

چنئی : تمل ناڈو میں سینٹ تھامس ماؤنٹ ریلوے اسٹیشن کے پاس (الیکٹرک ملٹپل یونٹ) ای ایم یو ٹرین سے گر کر چھ افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع نے کہا کہ منگل کی صبح تقریبا نو بجے چنئی بیچ سے ترومال پور جارہی ای ایم یو ٹرین سے گر کر چھ افراد کی موت ہو گئی۔اس حادثے میں زخمی دو افرادکی پیر کی شب میں ہی موت ہو گئی تھی. ٹرین مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ سات زخمیوں کو سرکاری روياپيٹھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین افراد کی شناخت ایک اسکول طالب علم بھارت اور دو کالج کے طالب علم پروین کمار اور شیو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے پولیس ڈائرکٹر جنرل ویرندر کمار نے کہا کہ دوسرے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔