حاملہ سپرماڈل کیٹ اپٹن نے شیئر کی اپنے حمل کی پہلی تصویر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-July-2018

سپر ماڈل کیٹ اپٹن حاملہ ہیں اور شوہر جسٹن ویر لینڈر سے یہ ان کا پہلا بچہ ہوگا۔ دونوں گزشتہ سال نومبر میں ازدواجی رشتے میں منسلک ہو گئے تھے ۔ ویب سائٹ ‘پیپل ڈاٹ کام ‘ کے مطابق ، اپٹن نے سنیچر کو انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے حمل کا انکشاف کیا تھا۔ انسٹا گرام پر ڈالی تصویر میں کیٹ میامی بالکنی میں لال سوٹ اور سفید ٹاپ میں نظر آ رہی ہیں اور اس میں ان کا بیبی بنپ بھی نظر آ رہا ہے۔

سپر ماڈل کیٹ اپٹن حاملہ ہیں اور شوہر جسٹن ویر لینڈر سے یہ ان کا پہلا بچہ ہوگا۔ دونوں گزشتہ سال نومبر میں ازدواجی رشتے میں منسلک ہو گئے تھے ۔

کیٹ نے ور لینڈر کو ٹیگ کر کے لکھا، ‘ میامی میں حاملہ’ اس پر ویرلینڈر نے کہا ” تم ایک اچھی ماں بننے جا رہی ہو”۔

انہوں نے کہا ، ‘ میں تمہارے ساتھ اس نئے سفر کو شروع کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا ! تم سب سے زیادہ سمجھدار، پیار کرنے والی، دیکھ بھال کرنے والی مضبوط خاتون ہو۔مجھے بہت فخر ہے کہ ہمارا بچہ تمہاری جیسی خاتون کے ذریعے پالا جائے گا ۔میں تم سے پیار کرتا ہوں “۔

حال ہی میں دنیا کی 100 ٹاپ سیکسی ایسٹ خواتین میں شامل ہونے والی کیٹ اپٹن نے گزشتہ ماہ اپنا 26 ویں یوم پیدائش منایا ہے ۔پچھلے سال ہالی ووڈ میں ” میٹو” خی مہم  چھڑی جس کے تحت کئی اداکاراوں اور ماڈلز نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے معاملات کو کھل کر بتایا ۔ اس میں ایک دم آگے بڑھتے ہوئے سپر ماڈل کیٹ اپٹن نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کی بات کو سامنے  رکھا تھا ۔