حیدرآباد میں عازمین حج کاتربیتی اجتماع

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-July-2018

حیدرآباد :  تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا بارھواں تربیتی اجتماع اتوار8 جولائی کو صبح 10:30بجے دن سے جامع مسجد فرسٹ لانسرز نزد درگاہ حضرت سید احمد باد پا ؒ دارلشفأ حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان صدارت کریں گے ۔

ممتاز علمائے کرام و ماہرین فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبوی ﷺ بیان کریں گے۔ عازمین حج سے بہ پا بندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔عازمین اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ خاتون عازمین کے لئے خصو صی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

اراکین حج کمیٹی نے عازمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ عازمین سے اپیل ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں ۔ اجتماع میں پرائیویٹ ٹور آپریٹر س کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کر سکتے ہیں۔