دوسرا ون ڈے؛ زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-July-2018

بولاوایو: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بولاوایوں میں کھیلے جارہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، شعیب ملک، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، عثمان خان محمد عامر، حسن علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بولاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 201 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔