دھڑک فلم ریویو 5/2 اسٹار : سچے اداکار اشان، جانہوی کی خوبصورتی دل کو چھولےگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2018

مشہور اداکارہ شری دیوی اور بونی کپور کی بڑی بیٹی جانہوی کپور نے ’دھڑک‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔ ’ دھڑک‘ کے ڈائریکٹر ہیں ششانک کھیتان اور اس میں جانہوی کے اپوزٹ کردار میں اشاہد کپور کے بھائی اشان کھٹر ہیں۔ دھڑک بلاک بسٹر مراٹھی فلم سیراٹ کا ہندی اڈیپشن ہے۔ جو کہ دو الگ الگ ذاتوں سے آنے والے لڑکے اور لڑکی کی محبت پر ہے۔

اشان فلم کے سچے اسٹار ہیں۔ ان کی کامک ٹائمنگ مزےدار اور اچھی لگتی ہے۔ ساتھ ہی ان کی شخسیت اور نئے اداکار کی طرح توانائی متاثر کرتی ہے۔ وہ ایک جوان محبت میں مبتلا لڑکے کے کردار میں تعریفوں کے قابل ہیں۔ جانہوی بھی فلم میں ایک نئی ہوا کا جھوکا لگتی ہیں۔ وہ فلم میں خوبصورت دکھتی ہیں اور آگے ہر موقعہ پر اچھی امید جگاتی ہیں۔ آشتوش رانا زبردست ہیں اور اپنی چھوٹی سی اسکرین پریزنس میں ہی اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔

فلم میں ادے پور بیک ڈراپ میں ہے۔ اور اسے جیسے دکھایا جا سکتا تھا، ویسے ہی دکھایا گیا ہے۔ اس کے لئے وشنو راو کی سنیمیٹوگرافی کو شکریہ رہےگا۔ ساتھ ہی اس پلاٹ میں میوزک اور بھی خوبصورت کا تڑکا لگا رہا ہے۔جان اسٹیورڈ اڈوری نے بیک گراونڈ اسکور مزے دار طریقہ سے تیار کیا ہے اور یہ کہانی کی سیٹنگ کے ساتھ پوری طرح سے گھل مل جاتا ہے۔ اپنی ساری صلاحیتوں اور کمزوریوں کے ساتھ، دھڑک مراٹھی فلم سیراٹ کے نام خوبصورت سا تحفہ ہے۔