رنبیر کپور پر ان کی کرائے دار نے کیا 50 لاکھ کا مقدمہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-July-2018

رنبیر کپور کے خلاف ان کی ایک کرائے دار نے رینٹ اگریمنٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں 50 لاکھ روپیے کا مقدمہ لگایا ہے۔ شیتل سوریہ ونشی نام کی یہ کرائے دار رنبیر کپور کے 6094 اسکوائر فیٹ کے عالی شان اپارٹمینٹ میں اکتوبر 2016 سے رہ رہی تھی۔ یہ اپارٹمینٹ پونے کے کلیانی نگر کے ٹرمپ ٹاور میں ہے۔ انہوں نے اسے لیو اور لائسنس کی بنیاد پر کرائے پر لیا تھا۔ سوریہ ونشی نے اب معاہدہ کے تاریخ سے بہت پہلے ہی اسے خالی کرائے جانے کی وجہ انہیں نقسان ہونے کا الزام لگایا ہے۔

سوریہ ونشی کے مطابق، رنبیر کے ساتھ ہوئے رنٹ ایگریمنٹ کے مطابق 12 ماہ کے لئے 4 لاکھ کی لائسنس فیس دی جانی تھی اور اگلے 12 ماہ میں 4.20 لاکھ روپے۔پونے سول کورٹ میں یہ کیس درج کر لیا گیا ہے، جہاں پر سوریہ ونشی نے 50.40 لاکھ روپیے کا نقصان اور اس پر 1.08 لاکھ کے سود کی مانگ کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے خاندان کو اس سے نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اچانک خالی کرائے جانے سے انہیں ’ بہت زیادہ پریشانی اور مشکلات پیش آئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 11 ماہ کے اندر گھر خالی کرنے کے لئے کہہ دیا گیا اور انہیں آخر میں اکتوبر 2017 میں باہر نکال دیا گیا۔ وہیں دوسری جانب رنبیر نے ان تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ رنبیر کپور کے مطابق، سوریہ ونشی کو اسلئے گھر خالی کرنے کے لئے کہا گیا تھا، کیوں کہ وہ رہنے آرہے تھے۔ گھر اسلئے خالی کرایا گیا کیوں کہ اگریمنٹ کے مطابق رہنے کا حق 12 ماہ کا ہوگا اور سوریہ ونشی اس سے پہلے اسے خارج نہیں کر سکتی ہیں۔ واضح ہو کہ کیس کی سماعت 28 اگست ہونی ہے۔