سپریم کورٹ کا دہلی میں سروس سے متعلق معاملات پر فوراً سماعت کرنے سے انکار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منگل کو مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان سروس، ٹرانفسر اور تقرری سے متعلف معاملات کی فوری سماعت کرنے سے انکار کردیا ۔ اس معاملے کی سماعت اگلے ہفتہ ہوگی۔

دہلی حکومت کی طر ف سے پیش وکیل راہل مہرا نے یہ معاملہ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دہلی حکومت اور مرکز کے درمیان تعطل اب بھی برقرار ہے۔ اس پر جسٹس مشرا نے کہا کہ ہم اس معاملے کی سماعت اگلے ہفتہ کریں گے۔

مسٹر مہرا نے عدالت عظمی سے معاملے کی فوراً سماعت کی درخواست کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے تاہم کہا کہ معاملے کی سماعت اگلے ہفتہ ہوگی ۔ عدالت نے سماعت کے لئے کوئی تاریخ طے نہیں کی ہے۔