شوپیان انکاؤنٹر: دو جنگجو ہلاک،بیٹے کے پھنسنے کی خبر سن کر والد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

جموں وکشمیر کے شوپیان میں منگل  کی صبح سے ہی سکیورٹی فورسز اور ملیٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ جانکاری کے مطابق ،مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں قریب دو درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متعدد نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیاہے۔۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

وہیں اس انکاؤنٹر میں اپنے بیٹے کے پھنسنے کی خبر سن کر والد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ۔اس کے والد نے سنا کہ ان کا بیٹا کنڈلان گاؤں میں سکیرٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں پھنسا ہوا ہے ۔یہ خبر سنتے ہی ان کو دل کا دورہ پڑا انہیں فورا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیان کے کنڈلن میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے منگل کی صبح مذکورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا ’تلاشی آپریشن کے دوران جب سیکورٹی فورسز کا ایک گروپ مشتبہ گھر کے نزدیک پہنچا تو وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی‘۔

وہیں اس انکاؤنٹر میں اپنے بیٹے کے پھنسنے کی خبر سن کر والد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔

درا صل سکیورٹی فورسز کو خفیہ ذرائع نے شوپیان کے  کنڈلن  میں 5۔6 ملیٹنٹوں کی  خبر دی تھی۔