عادل رشید کی وراٹ کوآؤٹ کرنے والی گیند ’نئی بال آف دی سنچری‘ قرار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2018

لیڈز : انگلش اسپنر عادل رشید کی جانب سے کپتان کوہلی کو آؤٹ کرنے والی گیند کو ’نئی بال آف دی سنچری‘ قرار دیا جارہا ہے۔

تیسرے ونڈے میں عادل رشید کی لیگ اسٹمپ سے کی جانے والی گیند کے بیلز پر ہٹ ہونے سے خود کوہلی بھی ہکا بکا رہ گئے تھے، وہ اپنی 13 ویں ایک روزہ سنچری بنانے میں ناکام رہے تھے جب انھیں عادل رشید نے پویلین واپس بھیج دیا، انھوں نے اس میچ میں 49 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اسپنر نے کہا ہے کہ میں خود بھی اپنی گیند سے بہت خوش اور مجھے کافی اطمینان محسوس ہوا ہے۔