مرکزی حکومت کے 8منصوبوں کے نفاذ کے لئے کیمپ کا انقعاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-July-2018

کٹیہار:ضلع کے پھلکا بلاک علاقہ کے تحت پیرمقام پنچایت کے چوچلا پنچایت بھون میں گرام سوراج ابھیان کے تحت دو روزہ خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح بلاک پرمکھ ستیش منڈل میڈیکل افسر پی کے سنگھ اور مکھیا ونود میرھا نے مشترکہ طور پر چراغ کو روشن کر کیا۔افتتاح کے پرمکھ مسٹر منڈل نے مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی سوچ ہے کہ شہر کے ساتھ ساتھ گاؤں کا بھی ترقی شہر جیسا ہو، پھلکا بلاک کے 12 پنچایت کے تیس گاؤں کو مرکزی حکومت کی طرف سے گرام سوراج ابھیان کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ ان گاؤں میں مرکزی حکومت کے آٹھ منصوبوں کا نفاذ کیا جانا ہے۔ اس لئے گاؤں والوں کو چاہئے کہ کیمپ میں زیادہ سے زیادہ حاضر ہوکر منصوبوںکا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ وہیں میڈیکل آفسر ڈاکٹر پی کے سنگھ نے مشن اندردھنوس کے بارے میں گاؤں والوں کوتفصیلی معلومات دی۔ جبکہ مکھیا ونود میردھا نے گرام سوراج ابھیان کے تحت لوگوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گرام سوراج ابھیان کے تحت لگے خاص کیمپ میں وزیر اعظم دیہی رہائش منصوبہ بندی کے علاوہ وزیر اعظم جیون جیوتی یوجنا، ہر گھر بجلی یوجنا، مشن اندردھنوس، اجول گیس کنکشن یوجنا، وزیر اعظم جن دھن یوجنا، جیویکا کوشل وکاس یوجنا،سماجک سرکچھہ پنشن یوجنا وغیرہ کے کر اس سے محروم مستفیدین کے درخواست لئے جا رہے ہےں۔ کیمپ کے پہلے دن وزیر اعظم دیہی رہائش منصوبہ، جیون جیوتی انشورنس کی منصوبہ بندی، سماجک سرکچھہ پنشن اسکیم اور اجول گیس کنکشن لینے کے لئے اسٹا لوں پر اس چلچلاتی دھوپ میں بھی عورت اور مرد کی طویل بھیڑ دیکھی گئی۔ موقع پر منریگا پروگرام افسر ونے کمار، بلاک پنچایتی راج افسر اودھیش کمار سنگھ،جیویکا کے بی پی ایم دیو کرشن، پنچایت سیکرٹری نریش منڈل،پیکس صدر وپن منڈل وغیرہ سمیت تمام وارڈ رکن، سوکچھتا گرہی اور پنچایت کے کئی معزز لوگ موجود تھے ۔