نواز شریف اور مریم کی گرفتاری کے لئے 16 لوگوں کی ٹیم، دو ہیلی کاپٹر اور 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-July-2018

اسلام آباد: پاکستان انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل- این) کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔ تقریباً 300 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ایم ایل- این کی اپنے اعلیٰ لیڈروں اور معزول سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے ملک واپسی پر ہوائی اڈے پر بڑی ریلی کی تیاری کے پیش نظر یہ کارروائی شروع کی گئی۔

نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نوازکے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کو شام 6:15 بجے لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔ شریف اور مریم کو پاکستان کی ایک عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ معاملے میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے 10 اور 7 سال کی سزا سنائی ہے۔

وہیں نیشنل اکاونٹبلٹی بیورو (این اے بی) کے چیئرمین جاوید اقبال نے نواز شریف اور مریم کی ہوائی اڈے پر گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کےاحکامات دیئے ہیں۔ دونوں لیڈروں کی گرفتاری کے لئے ایک 16 رکنی کمیٹی  بھی تشکیل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے دو ہیلی کاپٹر الاٹ کئے ہیں، جس کے ذریعہ نواز اور ان کی بیٹی مریم کو جیل بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر لاہور ہوائی اڈے پر ہوگا جبکہ دوسرا اسلام آباد میں ہوگا اور دونوں میں سے کسی بھی ہوائی اڈے پر اترنے پر والد – بیٹی کو گرفتار کیا جائے گا۔  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشن شہزاد اکبر نے کہا کہ قانون اور نظم بنائے رکھنے کے لئے پورے شہر میں 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اینٹی رائٹس یونٹ بھی الرٹ پرہوگی اور ڈالفن اسکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ شہرکے حساس علاقوں میں تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اپنے ہاتھوں میں قانون لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لاہور پولیس نے ہوائی اڈے کی طرف جانے والی شہر کی سڑکوں پر کنٹینر رکھا ہے۔ گاڑی ڈرائیوروں کے لئے ایک سنکرا راستہ چھوڑا گیا ہے، جہاں جانچ کے لئے پولیس تعینات کی گئی ہے۔

لاہور پولیس افسر سردار آصف نے کہا کہ جمعہ کو ایئر پورٹ پر 100 سے زیادہ پولیس کمانڈو تعینات کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شریف کے آنے سے قبل پولیس صرف سماج مخالف طاقتوں کو حراست میں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار پی ایم ایل این کارکنان کو عوامی حکم کے تحت 30 دنوں کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

پی ایم ایل این کے ترجمان مریم اورنگ زیب نےبتایا کہ پولیس نے تقریباً 300 کارکنان، جن میں سے زیادہ تر لاہور کے ہیں، کو گرفتار کیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے لیڈروں کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے نہیں پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر پی ایم ایل این کارکنان کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی گئی۔ یہاں تک کہ مارشل لا کے دوران بھی نہیں۔ اس کے باوجود کارکنان اپنے لیڈروں کے والہانہ استقبال کے لئے ضرور پہنچیں گے۔