وزیر اعظم نے شہری بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-July-2018

جے پور : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ریاست راجستھان کے لیے 13 شہری بنیادی ڈھانچوں سے متعلق پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے حکومت ہند اور حکومت راجستھان کی منتخبہ اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد کے ساتھ تجربات شیئر کرتے ہوئے آڈیو ویژول پرزنٹیشن کو بھی دیکھا۔ یہ پرزنٹیشن راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندرا راجے سندھیا کی مدد سے پیش کیا گیا۔ ان اسکیموں میں پردھان منتری اجولا یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا اور پردھان منتری آواس یوجنا سمیت کئی اسکیمیں شامل ہیں۔

عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ راجستھان کس طرح یہاں آنے والے لوگوں کا خیر مقدم کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں آنے والے لوگوں نے گذشتہ کچھ برسوں میں ریاست کی طرف کی جانب سے کی گئی ترقی کی صحیح تصویر دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے راجستھان کو حوصلے کی زمین قرار دیا۔ چاہے وہ ملک کے تحفظ یا فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کا مسئلہ ہو، راجستھان نے اس سمت میں راہ دکھائی ہے۔

وزیر اعلیٰ وسندرا راجے سندھیا کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ محترمہ راجے نے ریاست میں کام کرنے کے کلچر میں تبدیلی پیدا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہند اور حکومت راجستھان ریاست کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کے پرزنٹیشن میں شامل کئے گئے لوگوں کی خوشی کا اندازہ یہاں موجود ہر ایک افراد سے ہوتا ہے۔