پاکستان میں عام انتخابات کے لئے پولنگ شروع ، تشدد کا اندیشہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-July-2018

اسلام آباد : پاکستان میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان عام انتخابات کے لئے صبح آٹھ بجے سے پولنگ شروع ہوگئی۔ شام چھ بجے پولنگ ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نیشنل اسمبلی کی 272اور چار صوبائی اسمبلیوں کی 577سیٹوں کے لئے الیکشن ہورہا ہے۔ ساڑھے دس کروڑ رائے دہندگان نئی حکومت منتخب کرنے کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔

الیکشن سے پہلے کرائے گئے سروے کے مطابق اس بار کا مقابلہ کافی دلچسپ اور نزدیکی ہے۔ کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بدعنوانی کے معاملہ میں جیل کی سزا کاٹ رہے سابق وزیراعظم کی پاکستان مسلم لیگ ۔نواز (پی ایم ایل ۔ این) پارٹی ایک دوسرے کو سخت ٹکر دے رہی ہیں۔ بیشتر سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ اس مرتبہ کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل نہیں ہوسکتی ہے اور ایسے میں پاکستان پپلز پارٹی (پی پی پی) اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔