چریامیں رہائشی گھرسے بھاری مقدارمیں شراب ضبط

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-July-2018

موتیہاری: سکرہناسب ڈبزن کے چریاتھانہ حلقہ میں ڈی ایس پی آلوک کمارکی قیادت میں چھاپہ ماری کرپولس نے شراب کاروباریوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں ایک رہائش گھرسے شراب سمیت بولیروگاڑی اورتین کاروباری کوگرفتارکیاہے۔ملی جانکاری کے مطابق سکرہناڈی ایس پی آلوک کمارکی قیادت میں چڑیاتھانہ کی پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیادپرحلقہ کے موتناج گاؤں میں ایک رہائش گھرپرچھاپہ ماری کرموقع سے 2310بوتل سوفیہ،96 بوتل رائل اسٹیج،سات موٹرسائیکل اورایک بولیروگاڑی کوضبط کیااورتین کاروباری کو گرفتار کیاگیا۔مزیدجانکاری دیتے ہوئے تھانہ صدراودھیش کمارنے بتایاکہ پولس کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ گاؤں کے ایک رہائش گھرمیں شراب فروخت کاکاروبارکئی دنوں سے چل رہاہے اسی سمت میں ڈی ایس پی آلوک کمارکی قیادت میں چھاپہ ماری کی گئی جس میں کامیابی حاصل ہوئی ۔گرفتارتینوں کاروباریوں جھڑوکرگاؤںکے رہنے والے نورعالم اورجتناتھانہ حلقہ کے اگرواگاؤں کے رہنے والے وجئے پرسادیادو اوردینش پرسادشامل ہیں جسے معاملہ درج کرجیل بھیج دیاگیاہے۔