چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ ریتا بھادوڑی کا انتقال ، 10 دن سے تھیں علیل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-July-2018

کبھی ہا ں کبھی نہ ، ہیرو ۔1 جیسی بہترین فلموں میں کام کر چکی بالی ووڈ کی مشہور ماں ریتا بھادوڑی کا انتقال ہو گیا۔ ریتا گزشتہ دس دنوں سے خراب صحت کی وجہ سے کافی پریشان تھیں۔ ممبئی کے ایک اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ ریتا بھادڑی سنٹا ایسوسی ایشن سے جڑی تھیں اور اس درمیان ریتا جی کی طبیعت کا حال جاننے کیلئے کئی دنوں سے سنٹا ایسو سی ایشن کے ممبر بھی آ رہے تھے ۔

آج 17 جولائی ٹی وی اداکارہ ششر کمار نے ریتا جی کے انتقال کی جانکاری فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کی ریتا جی دنیا کو الوداع کر کے چلی گئیں ۔آج دوپہر قریب 12 بجے ان کی آخری رسوم اندھیری ایسٹ میں کیا جائے گا۔ششر نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ریتا بھادوڑی ہم میں سے بہت لوگوں کی ماں تھیں اور وہ انہیں بہت یاد کریں گے۔

ششر شرما کے اس جذباتی نوٹ کے بعد بالی ووڈ اور ٹیلی وژن میں اپنے پردے کی اس ماں کے انتقال کی خبر سے ہلچل مچ گئی ۔آپ کو بتا دیں کہ اندنوں ریتا جی چھوٹے پردے کے مشہور سیریل نمکی مکھیا میں دادی کا کردار ادا کر رہی تھیں۔