چین افریقہ تعلقات کے لے کر مطمئن : جن پنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-July-2018

ڈكار : برکس ممالک کے اجلاس سے پہلے افریقی ممالک کے دورے کے دوران سینیگال پہنچے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے وہ چین افریقہ تعلقات کو لے کر مکمل طور پرپر اعتماد ہیں۔

مسٹر جن پنگ نے ہفتہ کو سینیگال میں صحافیوں سے کہا’’جب بھی میں افریقہ براعظم آتا ہوں میں براعظم کی نقل و حرکت اور یہاں کے لوگوں کی ترقی کی خواہشات کو دیکھتا ہوں۔ میں چین-افریقہ تعلقات کو لے کر مکمل طور پر مطمئن ہوں‘‘۔مسٹر جن پنگ نے افریقہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کی بات کہی۔

مسٹر جن پنگ اپنے دو روزہ دورے کے دوران دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ اس کے بعد برکس ممالک کے اجلاس میں حصہ لینے سے پہلے وہ روانڈا اور جنوبی افریقہ کا دورہ بھی کریں گے۔

غور طلب ہے کہ چین افریقی براعظم کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والا ملک ہے۔