ڈاکٹر بی این مشرا کی قیادت میں مفت میڈیکل کیمپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-July-2018

مدھونبی: آج مدھوبنی میڈیل کالج ہاسپیٹل کے ذریعہ جھومک مہا سیٹھ مڈل اسکول بیلاہی میں ایک مفت علاج کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر بی این مشرا کے رہنمائی میں دس ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنا تعاون دیا۔اس کیمپ میں 200اسکولی بچوں کے علاوہ 522لوگوں نے اپنی اپنی بیماری کا علاج اورمفت ای سی جی ، بلڈ شوگر ، ایل ایف ٹی، کے ایف ٹی اور آنکھ کی جانچ کراوائی اور مفت میں دوا بھی حاصل کیا۔ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے کافی خوش ہوکر حصہ لیا اور خاموشی سے میڈیکل کیمپ کا فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر مدھوبنی میڈیکل کالج ہاسپیٹل کے چیئرمین ڈاکٹرفیاض احمد نے کہا کہ میں پچھلے میڈیکل کیمپ سہولیت بڑھانے کے وعدے کے تحت اس کیمپ میں کچھ سہولت بڑھائی گئی ہے جس میں خاتون مرض سے متعلق ماہر اورآنکھ علاج کے ماہر اورنیفرولوجی کی سہولت بڑھائی گئی ہے۔ ڈاکٹر احمد نے اس موقع پر وہاں حاضر ہزاروں کی تعداد میں آئے مریضوں کو خاموشی سے مدد دینے کے لئے شکریہ ادا کیا، اورکہا کہ یہ میڈیکل کیمپ کا لگنا برابر جاری رہے۔