ڈی ایم نے کی سی ڈی پی او کے ساتھ جائزہ میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2018

مدھو بنی : ڈی ایم مدھو بنی شرشت کپل اشوک کی صدارت میں منگل کو کلکٹر یٹ واقع کانفرنس ہال میں سبھی ترقئی اطفال پروجیکٹ کے افسران کے ساتھ ماہانہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جائزہ میٹنگ میںڈاکٹر رشمی ورما، ضلع پروگرام افسر، مدھو بنی، محتر مہ منجو کماری، ترقی اطفال پروجیکٹ افسر، راج نگر، محتر مہ ساریکا کماری، ترقی اطفال پروجیکٹ افسر، جئے نگر، محتر مہ سوشیلا کماری ترقی اطفال پروجیکٹ افسر بینی پٹی، محتر مہ جےوتی سنہا ترقی اطفال پروجیکٹ افسر، لدنیا محتر مہ ششی پربھا اگروال، پنڈول، محتر مہ کرن کماری، رہیکا، مسٹر ونئے کمار جھا کلرک، ضلع پروگرام آفس مدھو بنی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی ایم کے ذریعہ ترقی اطفال پروجیکٹ میں چلائے جا رہے مختلف پرو گراموں پر عمل در آمد کا جائزہ لیا گیا اور انہیں وقت پر پورا کر نے کی ہداےت سبھی افسران کو دی گئی۔ انہوں نے سبھی پروجیکٹ افسر سے سیویکا/ سہائیکاؤں کے انتخاب، ٹی ایچ آر تقسیم،عدالت سے متعلق معاملے، آنگن باڑی مرکز معائنہ، پردھان منتری ماترتو وندن منصوبہ، خواتین سپر وائزروں کے ذریعہ آدھار سیڈ نگ اور آدھار رجسٹریشن اور ایم پی آر اپلوڈ، نابالغہ لڑکےوں سے متعلق تفصیل اکسل شیٹ میں بھیجنے کاجائزہ لیا گیا اور اس میں تیزی لا نے کی ہداےت دی گئی۔میٹنگ کو خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر رشمی ور ما، ضلع پرو گرام افسر نے سبھی ترقی اطفال افسران کو سیویکا /سہا ئیکا کے انتخاب کی کارروائی میں پوری شفافیت برتنے کی ہدایت دیا۔ ساتھ ہی انتخابی کام کو جلد پورا کرنے کی بھی ہدایت دیا۔ انہو ں نے سبھی افسران کوماترتو وندن منصوبہ سے متعلق اپلوڈ تفصیل کو جلد تصدیق کرنے کی ہدایت دیا۔ تاکہ مستفیدین کو منصوبہ کا فائدہ وقت سے مل سکے ۔ سبھی افسران کو مستفید طلباو طالبات اور حاملہ خواتین کا آدھار سینڈنگ کا کام جلد پور ا کرنے کی بھی ہدایت دیا۔ ضلع پرو گرام افسر نے سبھی افسران کو گن ایپ کے تو سط سے مراکز کا معائنہ اورمانیٹرننگ کویقینی بنانے کی ہدایت دیا۔ انہو ں نے سبھی آنگن باڑی مرکز وقت پر کھولے جائیں اور سبھی آنگن باڑی مراکز پر بچو ں کی صدفیصد حاضری یقینی کریں ۔ سبھی ترقی اطفال پرو جیکٹ افسر کو سی ایف ایم ایس کے تحت آفس کریشن کا کام جلد پورکرنے کی ہدایت دیاگیا۔