کانگریس مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی: سچن پائلٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-July-2018

سیکر : راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتےے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں اب ہر طبقے کا جھکاؤ کانگریس کی طرف ہونے سے آئندہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس پوری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔

مسٹر سچن پائلٹ ضلع سیکر کے دھود قصبے میں آج ‘ میرا گاؤں میرا بوتھ’ پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آخر مندر اور مسجد کے نام پر بی جے پی کب تک اقتدار میں آئے گی۔ بی جے پی حقیقی مسائل سے ہٹ کر اب لوگوں کو دھوکے میں رکھے گی، مندر مسجد کی بات کرے گی لیکن پٹرول اور ڈیزل اور کسانوں کے کھاد ، بجلی پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ حکومت نے دھوکہ کیا ہے۔ ریاست میں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار دینے کی بات کی جا رہی ہے لیکن بی جے پی یہ جھوٹ بول کر پھر اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسی بھی طبقے کو ریلیف نہیں دی ہے اور اب ہر طبقے کی نظریں نگریس کی جانب ہیں اور ان کانگریس پر بھروسہ ہے۔