کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ڈی ایم کی صدارت میں الوداعی تقریب منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2018

مدھوبنی: مسٹر شرشت کپل اشوک،ڈی ایم، مدھوبنی کی صدارت میں کلکٹریٹ واقع کانفرنس ہال میں مدھوبنی ضلع کے متبدل سرکل افسر کے احترام میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم نے تمام سرکل افسر کے کرکاموں کی تعریف کی۔ اور ان کے خوشگوار مستقبل کی بھی خواہش کی۔ انہوں نے تمام افسران کاحوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران کی تعاون سے ہی ریونیو محکمہ سے متعلق کام کووقت پر پورا کرلیا جاتا تھا۔ڈی ایم کے ذریعہ مدھوبنی ضلع سے ٹرانسفر 11 سرکل افسران کو پاگ دوپٹہ اور متھلا پینٹنگ اور گلدستہ دے کر نوازا گیا۔ غور طلب ہے کہ مدھوبنی ضلع کے لوکہی،کھٹونا، پھلپراس، باسوپٹی، لدنیا، لکھنور، راج نگر، پنڈول، کھجول، کلواہی اور بسفی سمیت کل 11 سی او کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس کے بعدسینئر کلکٹر، مدھوبنی اور سب ڈویزنل افسر صدرمدھوبنی کے ذریعہ کلواہی سرکل کے درجنوں بے زمین لوگوں کے درمیان آمدنی رسید سمیت پرچہ بانٹا گیا۔اس موقع پر مسٹر کمار گورو، اسسٹنٹ کلکٹر، مدھوبنی، مسٹر درگاند جھا،سینئرکلکٹر، مدھوبنی، مسٹر رشیکیش شرما، مسٹر سنیل کمار سنگھ، جناب عتیق الدین سمیت دیگر افسران موجود تھے.