گجرات کے ‘ شیوبھکت’ راہل گاندھی کا امیٹھی کے مدرسے میں لنچ بنا بحث کا موضوع

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-July-2018

گجرات انتخابات کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی شیو بھکت کے طور پر نظر آئے۔انہوں نے سومناتھ مندر کے ساتھ ہی تمام مندروں کے درشن کئے۔کچھ ماہ پہلے راہل گاندھی یوپی پہنچے تو انہوں نے رائے بریلی کے چروا مین ہنومان مندر میں درشن کئے۔اب راہل گاندھی ایک بار پھر 4 جولائی سے دو روزہ امیٹھی دورے پر ہیں۔ دورے کے پہلے دن راہل گاندھی نے کسی مندر کا درشن تو نہیں کیا لیکن ان کا ایک مدرسے میں لنچ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریبا 10 سال پہلے پرینکا گاندھی کے ساتھ انہوں نے اسی جگہ لنچ کیا تھا لیکن مدرسہ نہیں باغ تھا۔ ادھر راہل گاندھی کے کئی کلومیٹر کے سفر خاص طور پر مدرسے میں لنچ کو لیکر طرح طرح کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔

بتا دیں کہ امیٹھی دورے پر بدھ کے روز پہنچے کانگریس صدر راہل گاندھی نے سب سے پہلے فرصت گنج میں کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کانگریسوں کیلئے شکتی پروجیکٹ لانچ کیا۔ اس کے بعد وہ سیدھے جائس کے دھنگئی گاؤں روانہ ہو گئے۔ یہاں وہ کسان عبد الستار کے  گھر پہنچے ۔یہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کر کے اظہار افسوس کیا۔ساتھ ہی راہل گاندھی نے ہر ممکن مدد دینے کا بھروسہ دیا۔

واضح ہو کہ مئی میں جایس منڈی میں گیہوں بیچنے کیلئے گئے کسان عبد الستار کی کئی دنوں تک انتظار کے بعد موت ہو گئی تھی۔ معلوم ہوا تھا کہ افسر کے من مانی رویہ کے چلتے کسان کے گیہوں کی کئی دنوں تک خرید نہیں ہو سکی تھی ۔ متاثر اہل خانہ کا الزام ہے کہ انہیں کسی طرح کی اقتصادی مدد نہیں دی گئی تھی۔ اس کے بعد راہل گاندھی دونی کا پروا گاؤں پہنچے ۔یہاں گاؤں میں واقع مدرسہ فاطمۃ الکبری میں راہل گاندھی نے لنچ کیا ۔