گریٹر نوئیڈا: شاہ بیری سے نکالی گئی ایک اور لاش، مرنے والوں کی تعداد 9 ہوئی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2018

گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری گاوں میں دو عمارتوں کے منہدم ہو جانے کے حادثے میں جمعرات کے روز ملبے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔ ساتھ  ہی اس حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔  قابل غور ہے کہ پولیس نے اس سلسلہ میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم 24 دیگر کے خلاف غیر ارادتا قتل اور آئی پی سی کی دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حادثے کی مجسٹریٹ جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم اب بھی حادثے کی جگہ پر موجود ہے اور ملبے کو ہٹانے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ ابھی بھی عمارت کے ملبے میں درجن بھر افراد  کے دبے ہونے کے امکان ہیں۔ وہیں دوسری جانب وزیر اعلیٰ یو گی نے اس معاملہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں غیر قانونی تعمیرات کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزمین کو گرفتار کرنے کے حکم دئے ہیں۔