ہندوستانی جمہوریت پر حملہ ہے ایک ملک ایک الیکشن کا نطریہ : حامد انصاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2018

سابق نائب صدر حامد انصاری نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جانے کے نظریہ کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے ایک ملک ایک الیکشن کی تھیوری کو ہندوستانی جہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔ نیوز 18 کو دئے ایک انٹرویو میں انصاری نے کہا کہ ہندوستان تکثیریت کی زمین ہے ، ایک بڑے ملک کیلئے ایک الیکشن کرانے کی بات صرف ایک ناممکن نظریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی آپ کو کئی مراحل میں سیکورٹی کی ضرورت ہے ، تو اگر الیکشن ایک ساتھ کرایا جائے گا ، تو ملک بھر میں سیکورٹی کیسے فراہم کریں گے ۔

سابق نائب صدر نے ہندوستا میں انتخابی جیت کیلئے فرسٹ پاسٹ دی پوسٹ نظام پر بھی تبصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل یہ ہے کہ بڑی تعداد میں لیڈران 50 فیصدی سے زیادہ ووٹ نہیں پاتے ہیں ، اس کے باوجود وہ کیسے اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ وہ پورے علاقہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

خیال رہے کہ سابق نائب صدر کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لا کمیشن سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ایک ساتھ الیکشن پر رپورٹ تیار کررہا ہے ۔