بہار

اردو ڈائرکٹوریٹ کے زیر اہتمام اختر اورینوی وانجم مانپوری یاگاری تقریب 14کو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

پٹنہ 9اگست (امتیاز کریم)اردو ڈائرکٹوریٹ ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے زیر اہتمام 14 اگست 2018 کو 2 بجے دن میں بیلی روڈ نزد بی پی ایس سی آفس ( پٹنہ) میں واقع بہار ریاستی ابھیلیکھ بھون کے کانفرنس ہال میں اردو کے معروف افسانہ نگار و ناقد اختر اورینوی اور اردو کے مشہور و معروف طنز و نگار انجم مانپوری کی خدمات کے اعتراف کے میں یاد گاری تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔اردو ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر امتیاز احمد کریمی نے جملہ محبان اردو سے اردو کے اس مقتدر اور اعلیٰ مرتبت فکشن نگار ، ناقد، محقق،شاعراورادیب جناب اختراورینوی اور مشہور و معروف طنزو مزاح نگار انجم مانپوری کی خدماتِ ادب کے اعتراف میں منعقد اس یاد گاری تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیت پر اردو کے دانشوران اپنا بیش قیمتی مقالہ پیش کریں گے۔جب کہ نئی نسل میں اردو کے تئیں لگائو پیدا کرنے کے لئے طلباء و طالبات کی پیش کش کے تحت اپنی باتیں پیش کریں گے۔تقریب میں حصہ لینے والے طلبا ء و طالبات کا نقد انعام اور توصیفی سند دی جائے گی۔جناب کریمی نے مزید کہا طلبا ء وطالبات کو اردو کے معروف وشعراء و ادباء کی اس یاد گاری تقریبات میں شمولیت کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے اسلاف کی ادبی خدمات سے آشنا ہو سکیںاور وہ یہ جان سکیں کہ ہمارے اسلاف نے اردو زبان و ادب کے فروغ میں کیا کردارادا کیا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر جملہ ادباء و شعراء اردو کے دانشوران و محبان اردو سے پرزور گذارش کی ہے کہ اردو دوستی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اخبارات میں شائع اس خبر کو محبت و خلوص کے ساتھ پیش کیا گیا دعوت نامہ تسلیم کرتے ہوئے اس یاد گاری تقریب میں شرکت فرماکر پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔

About the author

Taasir Newspaper