ہندستان ہندوستان

امدادیافتہ اداروں کی جانچ باقاعدگی سے ہوگی: شیو راج

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

بھوپال، 10 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاستی امداد یافتہ ایسے سبھی ادارے، جن میں بچیاں رہتی ہیں، ان کا مہینے میں کم سے کم ایک بار ضلع کے اعلی افسران سے معائنہ کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔راجدھانی بھوپال میں معذوروں کے شیلٹر میں دھار کے رہنے والی بہرے پن کی شکار ایک لڑکی کی اس ادارے کے منتظم اشونی شرما کے ہاتھوں آبروریزی کئے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مسٹر چوہان نے آج اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو اس بارے میں اطلاع دی۔ اس معاملے میں پولیس قصوروار کو گرفتار کرچکی ہے۔مسٹر چوہان نے کہا کہ اس واقعہ کو حکومت نے کافی سنجیدگی سے لیا ہے۔ آج صبح ایک اعلی سطحی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس طرح کے سبھی امداد یافتہ اداروں کا، جہاں لڑکیاں رہتی ہیں، کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ مہینے میں کم سے کم ایک بار جاکر معائنہ کے ساتھ بچیوں سے بات کریں گے تاکہ ان کا حوصلہ بڑھے اور ان کی ہمت بندھی رہے۔مسٹر چوہان نے کہا کہ اس سمت میں کوشش ہوگی کہ افسران سبھی ہوسٹلوں میں جائیں۔وزیراعلی نے کہا کہ شہروں میں چل رہے پرائیویٹ ہوسٹلوں کے بارے میں بھی ایسے ضابطے بنائیں جائیں گے کہ وہاں بچیاں محفوظ رہیں۔افسران کو ہدایت دی گئی ہیں کہ اس سمت میں جو بھی کوششیں ممکن ہوں، وہ کی جائیں۔راجدھانی کے اس واقعہ سے متعلق وزیراعلی چوہان نے کہا کہ بچیوں کاخیال رکھا جارہا ہے۔ مجرم کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اس معاملے میں جلد سے جلد عدالت میں فرد جرم داخل کی جائے گی تاکہ قصوروار کو جلد سزا مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں اخلاقیات کا زول ہورہا ہے، اس لئے سخت قدم اٹھانا ضروری ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar