ہندستان ہندوستان

آئی اے ایس افسران کے نمائندہ وفد کی ہوم سکریٹری سے ملاقات

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

نئی دہلی10اگست (تاثیر بیورو): ملک کے دو مشہور سبکدوش آئی اے ایس افسران کے ایک نمائندہ وفد نے ہوم سکریٹری راجیوگووا سے ملاقات کر کے انہیں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ایک ہائی لیول کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق نمائندہ وفد کے میمورنڈم میں ہجومی تشدد خاص طور پر نام نہاد گائے کو بچانے کے نام پر گائے کو بچانے والے ہجوم کے ذریعہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیے جانے کی طرف ہوم سکریٹری کی توجہ مبذول کرائی۔ ہوم سکریٹری سے گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ وفد نے ہجومی تشدد کے موقع پر پولس کے رول کی جانب بھی توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہجومی تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے اوراس کے لئے موجودہ قوانین کے مطابق کا رول بہت ہی اہم ہے۔ ہوم سکریٹری راجیو گووا نے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ حکومت کو اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ہم ترجیحی بنیاد پر کام کریں گے۔ نمائندہ وفد میں ڈاکٹر ایم اے ابراہیمی اور ڈاکٹر نریش سکسینہ موجود تھے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar