بہار

آنگن باڑی مراکزمیں معیارکے مطابق ہو تعلیم اور غذا کا نظم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-August-2018

دربھنگہ :۱۰؍ اگست (عبدالمتین قاسمی ) آنگن باڑی سینٹرو ں میں اسکول سے پہلے کی تعلیم اور تغذیہ(پوشاہار) پروگرام کوطے معیارکے مطابق نافذ کریں اور اس کیلئے ریگولر جانچ اور نگرانی کی جائے ، سینٹروں پر موجود کمی کوتاہی کو طے وقت کے اندر دور کیاجائے ۔ مذکورہ ہدایات ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے ’سمیکت بال وکاس پریوجنا‘سے متعلق ماہانہ جائزہ نشست میں افسران کو دئیے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ متعلقہ افسران ہفتہ میں تین دن حلقہ میں رہ کر ضرورمعائنہ کریں ۔آنگن باڑی سیویکا سہایکا کی بحالی کے جائزہ کے دوران پایا گیا کہ 1029سیویکا اور 954سہایکا کی بحالی کیلئے اشتہار نکالا گیا تھا ۔اس میں سے اب تک 476سیویکا اور 312سہایکا کی بحالی ہوئی ہے ۔ جن آنگن باڑی سینٹروں کیلئے اب تک بحالی کاکام پورا نہیں ہوا ہے وہاں مجسٹریٹ مامور کرکے سیویکا اور سہایکا کی بحالی مکمل کرلینے کو کہا گیا ۔ جن سات بلاکوں میں خالی سیٹ سے متعلق اشتہار نہیں نکالا گیا ہے وہاں ایک ہفتہ کے اندر اشتہار نکال کر بحالی کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا گیا ۔نو تقرر سیویکا اور سہایکا کو معقول ٹریننگ دینے کیلئے بھی روسٹر بنانے کا حکم ضلع پروگرام افسرکو دیا گیا ۔پوشاہار تقسیم جائزہ کے دوران ڈی ایم نے کہا کہ بچو ںکو ملنے والی غذا ہر حالت میں معیار کے مطابق ہونی چائیے ۔ جیسے ہی محکمہ سے پوشاہار کیلئے الاٹمنٹ ملے اسے فورا متعلقہ سینٹروں کو بھیجاجانا یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعلی کنیا اتھان منصوبہ سے زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو فائدہ پہنچانے کی ہدایت سی ڈی پی او کو دیا ۔ جائزہ کے دوران یہ پایاگیا کہ ابھی تک 4069کنیااتھان سے متعلق فارم آن لائن بھرے گئے ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ آنگن باڑی سیویکا سہایکا اورسوپر وائزر کو یہ ہدف دیا جائے کہ ان کے حلقہ میں کوئی بھی مستحق لڑکی اس منصوبہ سے محروم نہ رہے ۔ اس منصوبہ کا فائدہ اٹھانے کیلئے برتھ سرٹیفکیٹ اور ادھار اورفوٹو کی ضرورت ہوتی ہے ۔ تمام بچوں کا سہولیت سے ادھار کارڈ بنے اس لئے تمام آنگن باڑی سوپر وائزر کو آدھار بنانے کی مشین دی گئی ہے ۔ انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ تمام آنگن باڑی سینٹر پر مفت آدھار بنائیں اور اہل لڑکیوں کا فارم بھروائیں ۔ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی مدد کیلئے شروع وزیر اعظم ماتریتوبندنا یوجناکا ضلع کاہدف ساڑھے چھ ہزارہے ۔ لیکن اب تک صرف چار ہزار درخواست آئے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper