بہار سیاست سیاست

ایک ہفتہ میں مہادلتوں کو ملے گی قابل رہائش زمین

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2018

دربھنگہ: ۸؍ اگست (عبدالمتین قاسمی ) بینی پور بلاک کے تحت ہریہر پور پنچایت کے احیا پور مہادلت ٹولہ میں منعقد لوک سنواد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے کہا کہ عام لوگوں کی روز مرہ کی ضرورتوںکو پوراکرنے کے مقصد سے حکومت سات عزائم پروگرام چلارہی ہے ۔ اس کے تحت جاری منصوبے جیسے ہر گھر نل کاجل ، پختہ گلی نالی ، بیت الخلاء اور بجلی کا کنکشن سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور سماج میں بدلاؤ لائیں ۔ ڈی ایم نے کہا کہ سرکاری منصوبوں کو سرزمین پر جاکر دیکھنے اور لوگوں سے ان منصوبو ںمیں بہتری کیلئے فیڈ بیک حاصل کرنے کیلئے لوک سنواد پروگرام کئے جارہے ہیں ۔ اس کے توسط سے دوسری شکایت اور پریشانیاں سامنے آتی ہیں اور اس کا حل نکالا جاتا ہے ۔ ہریہر پور پنچایت کے لوگوں نے پنچایت کے زمین سے محروم مہادلت طبقہ کیلئے رہائش کے قابل زمین کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے سب ڈویزن افسر بینی پور کو ہدایت دیا کہ وہ مہادلت خاندان کیلئے رہائش کے قابل زمین دستیاب کرانے سے متعلق ایک ہفتہ میں رپورٹ دیں ۔ زمین مل جانے کے بعد انہیں وزیر اعظم رہائش منصوبہ کا فائدہ بھی پہنچایاجائے گا ۔ سڑک تجاوزات سے متعلق شکایت پر ڈی ایم نے ایس ڈی اواور سی او سے جانچ کرکے کاروائی کرنے کا حکم دیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے کہا کہ جن لوگو ںکو وزیر اعظم رہائش کافائدہ پہنچایا گیا ہے وہ جلد اپنا گھر بنالیں اور دیوالی میں اس گھر میں منتقل ہوجائیں ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar