ہندستان ہندوستان

باصلاحیت استاد ایک اثاثہ : رینو بترا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

حیدرآباد، 9؍ اگست (پریس نوٹ) اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عصری تعلیمی مہارتوں سے خود کو لیس رکھیں، کیونکہ ایک باصلاحیت استاد نہ صرف طلبہ بلکہ اپنے ادار ے کے لیے بھی ایک اثاثہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر رینو بترا، ایڈیشنل سکریٹری، یونیورسٹی گرا نٹس کمیشن ،نئی دہلی نے 36 ویں اور ینٹیشن کورس کے اختتامی اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔ مولانا آز اد نیشنل اردو یونیورسٹی کے یو جی سی مرکز بر ا ئے فروغ انسانی وسائل (یو جی سی ایچ آر ڈی سی) نے اس اورینٹیشن پروگرام کا اہتما م کیا تھا۔ ایک مہینہ طویل اورینٹیشن کورس میں تلنگانہ، آندھرا پردیش، کر نا ٹک، مہار ا شٹر، کیرالا، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور ملک کی دیگر ریا ستوں سے 59 افراد نے شرکت کی۔ مرکز کی جانب سے کامرس او ر مینجمنٹ مضامین کے اساتذہ کے لیے ریفر یشر کورس کا اختتامی اجلا س بھی منعقد کیا گیا۔ پروفیسر وینو گوپال ریڈی، صدر نشین، آند ھرا پردیش اسٹیٹ کمیشن آف ہایئر ایجوکیشن (اے پی ایس سی ایچ ای ) نے اختتامی خطاب میں کورس کی اہمیت اور آج کے تناظر میں کامرس اور مینجمنٹ کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار و ڈائرکٹر انچارج یو جی سی – ایچ آر ڈی سی نے صدارتی خطاب میں دونوں پروگراموں کی انفرادیت، افادیت اور اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے ان کورسوں کے کامیا ب انعقاد کے لیے ایچ آر ڈی سی کی ستائش کی۔ریفریشر کورس میں ملک بھر سے جملہ 55 اساتذہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کورس میں شرکت کے باعث ان کی معلوما ت کی تجدید ہوئی، تدریس کے لیے ، ایک نیا حوصلہ ملا اور تعلیمی میدان کے حالیہ رجحانات سے واقفیت ہوئی۔ انہوں نے یو جی سی ایچ آر ڈی سی کا اس موقع کی فراہمی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ دونوں پروگراموں کے شرکا میں اسناد کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔ڈاکٹر تحسین بلگرامی، ڈپٹی ڈائرکٹر، یو جی سی ایچ آر ڈی سی نے خیر مقدم کیا اور 36 ویں اورینٹیشن کورس کی رپورٹ پیش کی جبکہ ڈاکٹر شیخ قمر الدین، کورس کو آرڈینیٹر نے ریفریشر کورس کی رپورٹ پیش کی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar