کھیل

بلے باز فواد عالم کا کیریئر تاریکی میں ڈوبنے لگا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

لاہور ، 10 اگست (یو این آئی ) ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے باصلاحیت بلے باز فواد عالم کا کیریئر تاریکی میں ڈوبنے لگا کیونکہ انہیں بھی کئی اہم کھلاڑیوں کی طرح سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے قابل غور نہیں سمجھا گیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 55 رنز فی اننگز کی اوسط سے دس ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں لیکن ان کو2009کے بعد ٹیسٹ،2015کے بعد ون ڈے جب کہ2010کے بعد کوئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔ یاد رہے کہ ایک انٹر ویو کے دوران فواد عالم کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے باوجود مایوس نہیں اور اپنی کرکٹ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper