ہندستان ہندوستان

جھارکھنڈ حکومت آدی واسیوں کی ترقی کیلئے سنجیدہ:رگھوور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

رانچی 09 اگست (معیز الدین خان)؛ وزیراعلیٰ رگھوور داس نے یوم آدی واسی کے موقع پر منعقد تقریب میں کہا کہ جھارکھنڈ میں سیاسی پارٹیوں نے آدی واسیوں کے نام پر بیلٹ باکس اور تیجوری بھرنے کاکام کیا ۔ووٹ بینک کیلئے آدی واسیوں کو گمراہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت آدی واسیوں اور غریبوں کے نام پر نہیں بلکہ تبدیلی اور خدمت کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ آدی واسیوں کی ترقی کیلئے جتنا بھی خزانہ لٹانا پڑے ، حکومت لٹائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر 669 نوجوان گروپوں کو 25-25 ہزار روپئے دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آدی واسی نوجوان نہ تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلائیں اور نہ ہی کسی پر ہاتھ اٹھائیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر 218 نوجوانوں کے درمیان 43.60 لاکھ روپئے بطور سیڈ کیپٹل تقسیم کئے۔

About the author

Taasir Newspaper