بہار

دربھنگہ کیلئے124؍کروڑ کے منصوبوں کاوزیر اعلی کے ہاتھوں افتتاح

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-August-2018

دربھنگہ :۱۰؍ اگست (عبدالمتین قاسمی )توانائی بلڈنگ پٹنہ میں منعقد افتتاحی پروگرام میں دربھنگہ ضلع سے متعلق 124؍کروڑ کے مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد وزیر اعلی نتیش کمار کے ہاتھوںعمل میںآیا ۔پٹنہ میں منعقد اس افتتاحی پروگرام میں نائب وزیر اعلی سوشیل کمار مودی ، وزیر توانائی ویریندر پرساد یادو اور پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت سمیت دوسرے لیڈران و افسران نے شرکت کی۔ ضلع میں توانائی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں ان منصوبوں سے بڑی مدد ملے گی ۔ افتتاح اور سنگ بنیاد پروگرام کا براہ راست نشریہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کلکٹریٹ واقع این آئی سی دربھنگہ میں کیا گیا ۔ لائیو نشریہ کے موقع پر ایم ایل سی سنیل کمار سنگھ ، محکمہ توانائی کے انسپکٹنگ انجینئر اور متعلقہ افسران موجود تھے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar