ہندستان ہندوستان

راجیہ سبھا میں ارکان نے جیٹلی کا میز تھپتھپاکر استقبال کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر اور ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے گردے کی پیوندکاری کے بعد آج پہلی بار راجیہ سبھا کی کارروائی میں حصہ لیا۔ وہ ایوان کے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے ایوان میں پہنچتے تھے۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر مسٹر جیٹلی نے جیسے ہی ایوان میں داخل ہوئے تو حکمراں اور اپوزیشن کے ارکان نے میزیں تھپتھپاکر ان کا استقبال کیا۔ مسٹر جیٹلی نے بھی ہاتھ جوڑ ارکان کو سلام کیا۔ چیئرمین ایم وینکیا نائيڈو نے مسٹر جیٹلی کی صحت کے لحاظ سے اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ پاس جا کر ان سے ہاتھ نہ ملائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کو غیر معمولی جوش کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسٹر جیٹلی سے ہاتھ نہیں ملانا چاہئے اور ان سے دور سے بات کرنی چاہئے کیونکہ ڈاکٹر نے انہیں انفیکشن سے بچنے کے لئے لوگوں سے دور رہنے کی صلاح دی ہے۔ اس کے بعد ایوان میں آنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر جیٹلی سے ہاتھ ملانے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا تو انہوں نے مسکراتے اپنا ہاتھ بڑھانے کی بجائے دونوں ہاتھ جوڑ کر ان کو سلام کیا۔مسٹر جیٹلی کا گذشتہ مئی میں گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اور اس کے بعد سے وہ کسی عوامی پروگرام میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔ وہ آج مانوسون سیشن کے دوران پہلی بار ایوان میں آئے تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper